ناندیڑ:10جون ۔( ورق تازہ نیوز)وزیر آباد علاقہ میں ایک کپڑے کی دوکان میں اپنے شوہر کیساتھ آئی خاتون اچانک غایب ہوگئی ۔ا س خاتون کی تلاش کیلئے پولس نے گمشدگی کا پوسٹر جاری کیا ہے ناندیڑ کے وزیر آباد پولس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کروائی گئی ہے ۔ دیوی داس پاسواڑساکن بھوکر اپنی بیوی سپریہ ماروتی عمر 21 سال کے ہمراہ 7جون کو وزیر آباد علاقہ میںفنٹوش کپڑوں کی دوکان میں آئی تھی ۔اس وقت دونوں بھی کپڑے خریدی کررہے تھے دوپہردو بجے اچانک سپریہ اپنے شوہر کو کچھ بھی بتائے دوکان سے چلی گئی جس کے بعد واپس ہی نہیں آئی ۔ دو دنوں تک شوہر نے بیوی کوتلاش کیا لیکن کوئی پتہ نہ چلنے پر 9جون کو گمشدگی کی شکایت پولس اسٹیشن میںدرج کروائی ۔اس کے بعد پولس نے بھی گمشدگی کاپوسٹر جاری کیا ہے جس میں سپریہ کے حلیہ کے بارے میںتفصیلات بیان کی گئی ہیں اور کسی کوئی بھی اطلاع ملنے پر وزیر آباد پولس اسٹیشن کے موبائل نمبر 02462- 236500 ‘ پولس حوالدار پرکاش راٹھوڑ کے موبائل نمبر 9834552957اور پی آئی سندیپ شیولے کے موبائل نمبر 7020250385 پر ربط قائم کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔