5.اگست کو ناندیڑمیں بعنوان ”حضرت محبوب الہیٰ“ کا پیغام انسانیت“ سمینار

nizami

ناندیڑ:درگاہ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاءمحبوب الہیٰ دہلوی کے سجادہ نشین نوبہار چشتی نظامی چمن جانشین دلی رتن الحاج خواجہ سید محمد نظامی مدظلہ العالیٰ کی ناندیڑآمدکے موقع پر 5اگست بروز پیر بعد نماز مغرب بمقام انورگارڈن ‘دیگلور ناکہ ناندیڑمیں ایک سمینار(علمی مذاکرہ) بعنوان ”حضرت محبوب الہیٰ“ کا پیغام انسانیت“ کاانعقاد کیاگیاہے۔اس موقع پرمہمان خصوصی کے طور پر حضرت مفتی سیدواحد علی صاحب مدظلہ العالیٰ نائب شیخ العقیدہ المعقولات ‘جامعہ نظامیہ حیدر آباد شرکت فرمائیں گے ۔ اس سیمینار میں حضرت مفتی شمس الدین صدیقی صاحب کامل الفقہ جامعہ نظامیہ حیدر آباد بھی اپنا مقالہ پیش کریں گے۔ ناندیڑ کے اہل علم ‘دانشور اور محبان اولیاءسے گزارش ہے کہ اس سمینار میںشرکت فرمائیں ۔ مزید تفصیلات کےلئے الحاج مجیب خان نظامی (خادم جماعت نظامیہ ناندیڑ)سے موبائل نمبر 9922483377 پر ربط قائم کیاجاسکتا ہے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading