
پنجاب:(ایجنسیز)پاکستانی پولیس نے پاکستان کے پنجاب خطہ سے ایک ہندوستانی جاسوس کو پکڑنے کا دعوی کیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ہندوستانی جاسوس ہے۔ پاکستانی پولیس کے مطابق گرفتار ہندوستانی جاسوس کی شناخت راجو لکشمن کے طور پر ہوئی ہے۔ حالانکہ سوشل میڈیا پر پاکستانی ایجنسیاں اس وقت ٹرول ہوگئیں جب لکس کوزی انڈرویئر کو جاسوسی کا سب سے بڑا ثبوت بتادیا۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ہندوستانی جاسوس پنجاب خطہ میں نیو کلیئر ان رچمنٹ فیکلٹی کی جاسوسی کررہا تھا۔ پاکستان میں جاسوسی کی سزا موت ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ راجو لکشمن کو بدھ کو ڈیرہ غازی خان ضلع کے راکھی گز علاقہ سے گرفتار کیا گیا۔ پاکستان پولیس کے مطابق راجو لکشمن بلوچستان سے ڈیرہ غازی خان میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا۔ خیال رہے کہ یہ وہی خطہ ہے جہاں پاکستان کے دعوے کے مطابق ہندوستانی شہری کلبھوشن جادھو کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کو مزید جانچ کیلئے نامعلوم مقام پر بھیج دیا گیا ہے۔