27 January, 2024 11:45

مدرسہ عربیہ ترتیل القرآن دیگلور میں یوم جمہوریہ کے موقع پر پرچم کشائی کا پروگرام کا کامیاب انعقاد
ملک کی75 ویں یوم جمہوریہ کی تقریب کا حسب سابق امسال بھی بڑے جوش وخروش کے ساتھ ادارہ ہذا میں منایا گیا ،
اس 75ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ادارہ ہذا کے صدر محترم عالی جناب سدی سلیم دیشمکھ صاحب کے ہاتھوں پرچم کشائی کی رسم عمل میں لائی گئی ،ادارہ کے ذمہ داران واساتذہ اکرام اور شھر کی پر رسوخ معززین اور قائدین و عمائدین شہر اور مقامی علماء اکرام کی معیت (موجودگی)میں ادارہ ہذا میں طلباء کا تعلیمی مظاہرہ پیش کیا گیا،جس کی ابتداء ادارہ ہذا کےشعبئہ حفظ کے متعلم شیخ خیر الدین نظام آباد کی تلاوت کلام اللہ سے ہوئی ،اور ثانیاً ادارہ ہذا کے طالب علم سید زید ابن حافظ سید عتیق احمد صاحب نے بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کی ،اور پھر ادارہ ہذا کے طلباءحافظ سید مطیع الرحمن و شیخ اویس اور شیخ صادق نےملک بھارت کا مشہور ترانہ ترانہ ہندی پیش کر اپنی دلی محبت کااظہارکیا،حافظ سید ریحان ہپرگاہ کی تقریر بعنوان ہندوستان کی موجودہ صورت حال اور جمہوریت پیش کی گئی،بعد ازیں ملی وسماجی نمائندہ عالی جناب سید فائق علی صاحب کی بہترین مختصر گفتگو سماعت کرنےکو ملی،بعداز برادر وطن عوام کا سرکردہ نمائندہ سیاسی وسماجی لیڈر آجی نگر سیوک سنتوش انگرتوار صاحب نے بہترین بات پیش کی، اور پھر ادارہ ہذا کے صدر محترم اور بزم کے میر کارواں الحاج سدی سلیم دیشمکھ صاحب کی معنی خیز اسپیچ یوم جمہوریہ 26جنوری کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنی گفتگو کو مکمل کیا بعد ازاں مہمان خصوصی عزیزم مولانا مفتی احمد خان صاحب حسامی زیدمجدکم کی پر اثر اور نہایت ہی پر مغز سر گزشت بہترانداز میں سامعین گرامی قدر کے سامنے پیش کی اور 26 جنوری یوم جمہوریہ کے متعلق چیدہ چیدہ نکات پر زور دیا اور ماضی کے متعلق اسلاف کی یادیں تازہ کر دی،اور مفتی احمد صاحب الحسامی کی ہی پر خیز وپر اثر دعا پر یوم جمہوریہ کا یہ پروگرام نہایت ہی کامیابی کے ساتھ اپنے حسن اختتام کو پہنچا،
اس تقریب کی نظامت بانی مدرسہ قاری سیدعقیل الرحمٰن صاحبؒ کےفرزندارجمند سیدعطاءالرحمٰن
العریضی نےعمدگی سے مکمل کی،
اس خوبصورت تقریب میں شرکت کرنے والوں کے نام درج ذیل ہیں،
صدر مدرسہ
سدی سلیم دیشمکھ صاحب
ناظم مدرسہ
مولانا مرغوب الرحمن الحسامی
آجی نگرسیوک
سنتوش انگرتوار صاحب
سید فائق علی صاحب
جناب مجاہد احمد نواب
مفتی احمد صاحب الحسامی
رکن مدرسہ محمد شریف ماموں
حافظ مرزا ایوب بیگ صاحب
حافظ سید عتیق احمد صاحب
حافظ شیخ اکبر صاحب
حافظ شیخ جاوید صاحب
مولانا نجم الدین صاحب
جناب عتیق احمد سر
جناب باقر صاحب دیشمکھ
ودیگر شہریان دیگلور موجود تھے،
_منجانب_ :
شعبہ نشرواشاعت مدرسہ عربیہ ترتیل القرآن دیگلور ضلع ناندیڑ مہاراشٹر
Mo.رابطہ ناظم مدرسہ ۔9545513849

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading