25 دسمبر سے ممبئی–ناندیڑ–ممبئی فلائٹ سروس، ٹکٹ بُکنگ شروع , اشوک راؤ چوہان کی کوششوں کو کامیابی ملی

ناندیڑ، 8 دسمبر 2025: ناندیڑ–ممبئی کی طویل عرصے سے منتظر فضائی سروس 25 دسمبر سے شروع ہو رہی ہے اور اسٹار ایئر نے ٹکٹوں کی فروخت بھی شروع کر دی ہے۔ یہ ایم پی اشوکراؤ چوہان کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ممبئی–ناندیڑ–ممبئی یہ فضائی سروس ابتدا میں منگل، جمعرات اور ہفتہ کو، یعنی ہفتے میں تین دن دستیاب ہوگی تاہم جلد ہی اسے روزانہ کی بنیاد پر شروع کیا جائے گا۔ ممبئی کے چھترپتی شواجی مہاراج ایئرپورٹ سے فلائٹ شام 4:25 بجے روانہ ہو کر 5:40 بجے ناندیڑ کے شری گرو گووند سنگھ جی ایئرپورٹ پر پہنچے گی،

جبکہ واپسی میں یہ طیارہ شام 6:10 بجے ناندیڑ سے اڑان بھر کر رات 7:25 بجے ممبئی پہنچے گا۔ یہ سروس 15 نومبر سے شروع ہو نی تھی لیکن کچھ تکنیکی مسائل کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔ اس دوران سابق وزیر اعلیٰ ایم پی اشوکراؤ چوہان نے مرکز اور ریاستی سطح پر مسلسل پیروی کر کے تکنیکی رکاوٹیں دور کرائیں اور اس بات پر بھی زور دیا کہ اس سروس کے لیے ممبئی کے چھترپتی شواجی مہاراج ایئرپورٹ پر ہی سلاٹ فراہم کیا جائے۔

اس فضائی سروس کے آغاز سے ناندیڑ ضلع سمیت ہنگولی، پربھنی، لاتور، واشیم اور دیگر اضلاع کے مسافروں کو بڑی راحت ملی ہے۔ ناندیڑ سے ممبئی کے لیے براہ راست فلائٹ سروس دستیاب کرانے میں وزیر اعلیٰ دیویندر فडنویس، مرکزی وزیر شہری ہوابازی کے۔ رام موہن نائیڈو اور مرکزی مملکتی وزیر مورلی دھر موہول کے تعاون کو بھی اہم قرار دیا گیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading