ممبئی 25اپریل(یواین آئی)این ڈی پی سربراہ اور سابق وزیرِِاعلٰی شردپوار اور مہاراشٹر نو نرمان سینا صدر راج ٹھاکرے کی حالیہ دنوں میں کی جانے والی تقاریر میں یکسانیت پائی جاتی ہے،یعنی دونوں کی اسکرپٹ ایک جیسی ہے۔اس کا اظہار ریاستی وزیر تعلیم ونود تاوڑے نے کیا۔
آج یہاں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے ونودتاوڑے نے مزید کہاکہ شردپوار اور راج ٹھاکرے کے الگ الگ انتخابی جلسے ہوئے ،لیکن ان کی تقاریر ایک جیسی پائی گئی ہیں،کیونکہ بی جے پی کی حکومت مودی کی تاناشاہی سے چلائی جارہی ہے اس کا۔الزام شردپوار لگاتے رہے ہیں اور یہی انداز راج ٹھاکرے نے اپنا لیا اور پوار کی بولی بول۔رہے ہیں۔ہر ایک الزام پوار کے ساتھ ساتھ راج بھی عائد کررہے ہیں اور یہ محسوس ہوتا ہے کہ دونوں کی اسکرپٹ ایک ہی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز بھانڈوپ میں ہونے والے جلسے میں ریلوے حادثہ کی شکار مونیکا کو پیش کیا ،حادثہ کے بعد کانگریس حکومت نے اس کے لیے کچھ نہیں کیا بلکہ کے ایک ایم اسپتال پہنچ کر ایم پی کریٹ سومیا نے مصنوعی ہاتھ فراہم کرائے ،بلکہ راج ٹھاکرے الٹا سومیا سے سوال کررہے ہیں۔