24 جولائی کو ناندیڑ میں ونچت بہوجن اگھاڑی کے پارلیمنٹری بورڈ کی خواہشمند امیدواروں سے غیر رسمی ملاقات

ناندیڑ:19جولائی۔(ورق تازہ نیوز) خواہشمند امیدواروں سے غیر رسمی ملاقات کے لئے بہوجن ونچت اگھاڑی مہاراشٹر کی پارلیمنٹری بورڈ کے قائدین 24 جولائی کو ناندیڑ آرہے ہیں۔ وہ خواہشمند امیدواروں کے درخواستوں پرغورکریں گے ۔اور امیدواروں سے غیر رسمی انٹرویو لیں گے ۔

پارلیمنٹری بورڈ کے ممبر اشوک بھاوسونونے ‘ انا بھاو پاٹل پردیش سیکریٹری ‘ پروفیسر ریکھاتائی ٹھاکور مہیلا سیل صدر اور ہری بھاو چوہان ‘ناندیڑ کے وی آئی پی ریسٹ ہاوس میں صبح دس بجے سے سبھی ایم آئی ایم ‘بہوجن اگھاڑی اور بھاریپ بہوجن مہاسنگھ کے خواہشمند امیدواروں سے گفتگو کریں گے۔اوراپنی رپورٹ اگھاڑی کے اعلیٰ قائدین کو پیش کریں گے۔

ایسی اطلاع ہے کہ بڑی تعداد میں مختلف سماج کے خواہشمند امیدوار ونچت اگھاڑی کاٹکٹ مانگ رہے ہیں ۔ ان امیدواروں میں مسلم اوردلت امیدواروں کی بڑی تعداد ہے۔ بہوجن اگھاڑی پارلیمنٹری بورڈ کے ممبر ایڈوکیٹ اناراو پاٹل ‘ اشوک بھاو سونونے ‘اورریکھاتائی ٹھاکور غیر رسمی ملاقات کریںگے ۔ مراٹھواڑہ کاپروگرام اس طرح ہے ۔

21۔جولائی ۔عثمان آباد‘ 22جولائی بیڑ‘23جولائی لاتور ‘ 24 جولائی ناندیڑ۔25جولائی ہنگولی ‘26جولائی پربھنی ‘ 27جولائی جالنہ ‘ 28جولائی اورنگ آباد ۔ پارلیمنٹری بورڈ کے ممبران نے خواہشمند امیدواروں سے اپیل کی کہ ضلع کے اسمبلی حلقہ انتخاب کے خواہشمند امیدوار مجوزہ درخواست فارم بھر کے اورخود کاتعارف (بائیو ڈاٹا) ضلع صدر کے معرفت ممبران کے پا س داخل کریں ۔ ملاقات صبح دس بجے سے شروع ہوگی ۔واضح ہو کہ ودربھ کے خواہشمندامیدواروں سے ملاقات ہوچکی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading