آج ناندیڑ ضلع کے لئے بارش کا ایلو الرٹ جاری
ناندیڑ:21/ مارچ ۔ (ورق تازہ نیوز)ریجنل میٹیرو لوجیکل سینٹر، ممبئی نے 21 مارچ 2025 کو دوپہر 12:39 بجے جاری کردہ نوٹس کے مطابق ناندیڑ ضلع کے لیے آج 21 مارچ 2025 کے لیے پیلا (Yellow) الرٹ جاری کیا ہے۔
اس دوران ضلع کے کچھ علاقوں میں 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے، بجلی کی گرج چمک کے ساتھ اور بادلوں کی گڑگڑاہٹ کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کا زیادہ امکان ظاہر کیا گیا ہے۔