!سابق رکن پارلیمنٹ بھاسکر راو پاٹل کھت گاوکر اور ڈاکٹر مینل کھت گاوکر 23 مارچ کو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی میں شامل ہوں گے
ناندیڑ: (ورق تازہ نیوز))سابق رکن پارلیمنٹ بھاسکر راو پاٹل کھت گاوکر اور سابق ضلع پریشد ممبر ڈاکٹر مینل کھت گاوکر 23 مارچ کو نائب وزیر اعلی اجیت پوار کی موجودگی میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔ اس حوالے سے ایم ایل اے پرتاپ راو پاٹل کے رابطہ دفتر میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
اس پریس کانفرنس میں ایم ایل اے پرتاپ راو پاٹل، سابق رکن پارلیمنٹ بھاسکر پاٹل کھتگاوکر، سابق ایم ایل اے اوم پرکاش پوکرنا، موہن راو ہمبرڈے، اویناش گھاٹے، ضلع صدر جیون راو گھوگرے پاٹل، ضلع صدر دلیپ راو دھرما دیکاری، ضلع صدر (شمال) بالا صاحب راونگاوکر، وینکٹ راو پاٹل گوجے گاوکر، ڈاکٹر مینل کھتگاوکر، مادھو پاوڈے، وسنت سوگاوی، رام داس سومتھانکر، سرجیت سنگھ گل، دیپک پاوڈے، کنہیا قدم، یوتھ ضلع صدر محسن خان پٹھان، گنیش شندے، اور چھایا کرن سنگھ بیس سمیت کئی عہدیدار اور کارکن موجود تھے۔
اس شمولیت سے ناندیڑ ضلع میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کو بڑی تقویت ملے گی اور آئندہ سیاسی مساوات پر اس کا اثر پڑنے کا امکان ہے۔