ناندیڑ:12 مارچ ( ورق تازہ نیوز) جناب محمد خواجہ صاحب کے جواں سال فرزند عبدالرشید کا 11مارچ کو شب تقریباد س بجے اچانک انتقال ہوگیا ۔ انکی نماز جنازہ 12 مارچ کو صبح گیارہ بجے شہیداں کربلا ہتائی میں ادا کی جائے گی ۔
جلوس جنازہ خان فنکشن ہال مسجد ابوحنیفہ کے پاس س صبح ساڑھے دس بجے روانہ ہوگا ۔و ہ محمدہارون ‘ محمدحفیظ ‘ محمدغوث کے بھائی تھے اور عبدالسبحان رمضانی کے نو اسے تھے ۔
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ عبدالرشید کے اہل خانہ کو صبروجمیل عطا فرمائے اوراپنے قرب و جوار میں جگہ دے ۔اورانکے گناہوں کی مغفرت فرمائے۔