سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

سعودی میڈیا کے مطابق رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مکہ، مدینہ، تبوک،سدیر سمیت دیگرشہروں کی آبزرویٹری میں اجلاس ہوئے جس میں محکمہ موسمیات اور فلکیات کے ماہرین نے شرکت کی۔

سعودی میڈیا میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے علاقوں سدیر اور تمیر میں چاند نظر آیا۔

رمضان کا چاند نظر آنے کے بعد سعودی عرب میں کل یکم مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔ سعودی سپریم کورٹ نے بھی رمضان المبارک کا چاند دیکھنےکی تصدیق کردی جس کے بعد شاہی دیوان نے فرمان بھی جاری کردیا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading