حکومت 5 بینکوں کے شیئرزفروخت کرے گی

نئی دہلی: مرکزی حکومت اگلے چار سال میں پبلک سیکٹر کے بینکوں میں 20 فیصد تک حصص فروخت کرنے کا منصوبہ پر کام کر رہی ہے۔ اس کیلئے حکومت سرمایہ کاری اور عوامی اثاثہ جات کے سسٹم (DIPAM) پبلک سیکٹر کے بینکوں اور مالیاتی خدمات کے محکمہ سے مشاورت کر رہی ہے۔ اس معاملہ سے باخبر سینئر سرکاری افسر نے یہ جانکاری دی۔ انہوںنے کہا کہ حکومت اگلے چار سال میں پبلک سیکٹر کے بینکوں میں اپنے حصص کو 20 فیصد تک کم کرنے کی حکمت عملی پر کام کر رہی ہے تاکہ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (SEBI) کے اقل ترین پبلک شیئر ہولڈنگ کے اصول کی تعمیل کی جا سکے۔

بینک آف مہاراشٹرا میں حکومت کا حصہ 86.46 فیصد، انڈین اوورسیز بینک میں 96.38 فیصد، یوکو بینک میں 95.39 فیصد، سنٹرل بینک آف انڈیا میں 93.08 فیصد اور پنجاب اینڈ سندھ بینک میں 98.25 فیصد ہے۔مارکیٹ کے حالات کو ذہن میں رکھتے ہوئے حکومت شیئرزکو کم کرنے کیلئے آفر فار سیل (OFS) اور کوالیفائیڈ انسٹی ٹیوشنل پلیسمنٹ (QIP) دونوں کو استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔سرمایہ کاری کی حکمت عملی کے تحت حکومت 5 پبلک سیکٹر بینکوں میں اپنے حصص کو 75 فیصد سے کا ارادہ رکھتی ہے۔

یہ اقدام سیبی کے اقل ترین پبلک شیئر ہولڈنگ کے اصولوں کے مطابق ہے، جس کے تحت تمام درج کمپنیوں کو 25 فیصد کی اقل ترین پبلک شیئر ہولڈنگ برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ پبلک سیکٹر کے بینکوں کو SEBI کی طرف سے خصوصی چھوٹ دی گئی ہے

جس نے انہیں اس اقل ترین پبلک شیئر ہولڈنگ کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے اگست 2026 تک کا وقت دیا ہے۔ حکومت کی بنیادی توجہ OFS کے ذریعہ حصص کی فروخت پر ہوگی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading