ری نگر (ایجنسیز) سعودی عرب کی جانب سے ہندوستانی عازمین حج کے 52 ہزار سلاٹس کی منسوخی پر تشویش ظاہر کرنے برسراقتدار اور اپوزیشن جماعتیں متحد ہوگئیں۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے گزارش کی کہ وہ سعودی قیادت سے یہ معاملہ رجوع کرے۔
Disturbing news emerging from Saudi Arabia. Reports indicate that 80% of India’s private Haj quota has been cut abruptly. This sudden decision is causing immense distress for pilgrims and tour operators across the country.
Urge the Ministry of External Affairs to immediately…— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) April 13, 2025
چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے اپنے سرکاری ایکس ہینڈل پر پوسٹ کیا کہ خبر ہے کہ 52 ہزار سے زائد ہندوستانی عازمین حج کے سلاٹس منسوخ کردیئے گئے۔ ان میں کئی نے پیمنٹ مکمل کردیا تھا۔ بڑی تشویش کی بات ہے۔وزیر خارجہ ایس جئے شنکر سے میری گزارش ہے کہ وہ جلد سے جلد سعودی حکام سے بات چیت کریں تاکہ تمام متاثرہ عازمین کے مفاد میں کوئی حل نکل آئے۔
یہ اقدام جاریہ سال سفرِ مقدس پر روانہ ہونے کی امید کرنے والے ہزاروں افراد کی پریشانی دور کرنے کے لئے اہم ہے۔جموں وکشمیر میں برسراقتدار نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے وزیراعظم نریندر مودی سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلہ میں سعودی قیادت سے بات کریں۔ انہوں نے کہا کہ میری اپیل ہے کہ وزیراعظم‘ سعودی عرب کی حکومت سے یہ مسئلہ اٹھائیں اور یقینی بنائیں کہ ہندوستانی عازمین ِ حج کا کوٹہ نہ گھٹے۔
پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ حج کوٹہ گھٹانے کے اچانک فیصلہ سے عازمین اور ٹور آپریٹرس دونوں بڑی مشکل میں ہیں۔ انہوں نے ایکس پر کہا کہ سعودی عرب سے تکلیف دہ خبر آئی ہے کہ ہندوستان کا خانگی حج کوٹہ اچانک 80 فیصد گھٹادیا گیا۔اس اچانک فیصلہ سے عازمین اور ملک بھر کے ٹور آپریٹرس بے حد پریشان ہیں۔ وزارت ِ خارجہ سے گزارش ہے کہ وہ فوری مداخلت کرے۔ سعودی حکومت سے معاملہ رجوع کرے تاکہ مسئلہ کا حل نکل آئے۔