جالنہ: 16اکتوبر (ورق تازہ نیوز)مہاراشٹر میں مراٹھا ریزرویشن تحریک کے روح رواں مراٹھا لیڈر منوج جرانگے پاٹل نے تحریک سے وابستہ کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے کاغذات تیار رکھےں۔ تین دنوں میں الیکشن لڑنے کے لیے نامزدگیاں داخل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ جرانگے پاٹل نے آج 16 اکتوبر کو جالنا میں ایک پریس کانفرنس میں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 20 اکتوبر کی صبح 10 بجے عام اجلاس شروع ہوگا شام چار بجے اجلاس ختم ہوگا
جس میں مہاراشٹر اسمبلی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اس لیے خواہشمند امیدوار اپنے کاغذات تیار رکھیں جرانگے پاٹل نے کہا کہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ ہوتا ہے خواہشمند امیدواروں سے وہ تبادلہ خیال کریں گے۔ تمام اراکین کو انتر والی ضلع جالنہ میں آنا ہوگا۔ اب طاقت کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت نہیں کسی بھی طرح کا دباو¿ نہیں ڈالا جائے گا ایک بار جو فیصلہ کیا جائے گا واپس نہیں لیا جائے گا۔ سیاسی حلقوں میں یہ چرچہ بھی جاری ہے کہ جرانگے پاٹل نے خود الیکشن لڑ سکتے ہیں۔
جرانگے اپنی ہم خیال سیاسی جماعتوں ایم ائی ایم اور ونچت بہوجن اگھاڑی سے اتحاد کی بات چیت بھی کر رہے ہیں۔ اگر جرانگے پاٹل کے لوگ اور ورکرز الیکشن میں اترتے ہیں تو اس سے مہا یوتی (بی جے پی ۔شیوسینا شندے اور این سی پی اجیت پوار) کو بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔واضح ہو کہ مہاراشٹر اسمبلی چناو¿ کے لیے 22 اکتوبر سے پرچے نامزدگیوں کا ادخال شروع ہو رہا ہے اور ریاست میں 20 نومبر کو رائے دہی عمل میں آ رہی ہے ۔