ناندیڑ:مورخہ 16 اکتوبر (راست) ٹیچرس اہلیتی امتحان ٹی ای ٹی کا ورکشاپ اردو گھر میں منعقد ہونے جارہا ہے۔ جس کے رجسٹریشن مو¿رخہ 17اکٹوبر سے شروع ہورہے ہیں۔جو18اکتوبر تک جاری رہیںگے۔خواہشمند طلبہ صبح 9بجے سے لیکر 12بجے اور شام4بجے سے 7بجے اردو گھر کے کلرک محمد ساجد صاحب کے پاس ٹی ای ٹی رجسٹریشن فارم آدھار کارڈ کا زیراکس دو پاسپورٹ سائر فوٹوز
اور 300روپئے کے ساتھ پہنچیں۔ واضح رہے کہ سابق میں اسی نوعیت کی ورکشاپ کا کامیاب انعقاد عمل آیا تھا۔ تقریباً 200 طلبہ نے اس ورکشاپ میں حصہ لیا تھا اور نمایاں کامیابی حاصل کی تھی۔اس سال طلبہ کے اصرار پر محمد مظفر الدین اور حبیب مسعود علی نے ضلع کلکٹر سے اس سلسلے میں نمائندگی کی ۔
جس پرکلکٹر صاحب نے تجویز کو فوری تسلیم کرتے ہوئے ایجوکیشن آفیسر کو ماہر اساتذہ کو ٹی آی ٹی ورکشاپ کےلئے تقرر کے لئے احکام جاری کیں ہیں۔ 18 اکتوبر سے ورکشاپ کاآغاز ہورہا ہے ۔