ناندیڑ (ورق تازہ نیوز) لوہا گاؤں کے کانوڈ کمپلیکس میں پرانی دشمنی پر دو نوجوانوں نے 20 سالہ لڑکی کو قتل کر دیا۔
سنگیتا رمیش تلنگ کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت کے مطابق 21 مارچ کو صبح 9.45 بجے سے شام 6 بجے کے درمیان دھن شری رمیش تلنگ (20) ساکن کانوڈ کمپلیکس، ساکن قندھار اپنے گھر پر تھی اس وقت ملزم نکھل سریش بھالے راؤ کا پیٹھ شیونی تعلقہ پالم اور رام وانکھیڑے ساکن بیٹ سانھگوی تعلقہ لوہا نے سنگیتا کے گھر پر نہ رہنے پر پرانے جھگڑے کی وجہ سے دھن شری رمیش تلنگ کے سر پر کسی چیز سے مار کر اور گلا دبا کر قتل کر دیا۔
سنگیتا کی اس شکایت کے مطابق، لوہا پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 333، 103(1)، 351 (3) اور 3 (5) کے تحت مقدمہ نمبر 83/2025 درج کیا ہے۔ لوہا پولیس انسپکٹر ناگناتھ ایلانے اس جرم کی تحقیقات کر رہے ہیں۔