دولڑکیوں نے کرلی شادی،تمل ناڈو میں واقعہ

حیدرآباد 4جون (یواین آئی)دو لڑکیوں نے آپس میں شادی کرلی۔ یہ واقعہ ریاست تمل ناڈوکے ولوپورم ضلع میں پیش آیا۔ تروکوویلور کی مندرمیں دونوں لڑکیوں نے شادی کرلی۔ دونوں لڑکیاں ہم جنس پرست بتائی گئی ہیں اورحال ہی میں انھوں نے بارہویں جماعت پاس کی ہے۔ آپس میں شادی کرنے کیلئے انھوں نے گھروں سے راہ فراراختیارکی۔مندرمیں ایک لڑکی نے دوسری کے گلے میں منگل سوترباندھا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچ گئی اورلڑکیوں کی کونسلنگ کرکے ان کے والدین کو طلب کیا گیا۔ لڑکیوں کوان کے حوالے کردیا گیا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading