اورنگ آباد:(جمیل شیخ):سرزمین اورنگ آباد میں یوں تو کئی کار خیر ہوتے ہی رہتے ہیں پچھلے ۵۲ سالوں سے شہر کے مشہور معروف ترین علاقہ بڈی لین میں لاوارث لاشوں کی تدفین سلسلہ الحمد اللہ جاری وساری ہے مرکز تجہیز وتکفین کے زیراہتمام دو لاوراث لاشوں کی باضابطہ اسلامی طور طریقے سے تدفین عمل میں آئی۔ مرکز تجہیز وتکفین کے ذمہ دار سید رفیق احمد عرف بھائی جنھو ںنے آج تک ہزاروں میتوں کو غسل دیا ہے انہو ںنے بتایا کہ سٹی چوک پولس اسٹیشن سے سینئر پولس انسپکٹر ڈی ایس شنگارے کے حکم پر اسسٹنٹ پولس انسپکٹر ڈی جے شندے نے پولس کانسٹبل شیخ غفار بکل نمبر ۸۶۵۱ کے ذریعہ اطلاع دی کہ پچھلے ۰۱ سے ۲۱ روز قبل ایک مسلم شخص کی لاش جس کا نام اشفاق سلیم شاہ ساکن بھوکردن ضلع جالنہ ہے جسے اورنگ آباد مردہ خانہ میں رکھا گیا ہے جس کی پہچان کے لئے بھوکردن اور جالنہ کے اطراف تفتیش کی گئی لیکن اس لاش کی تصویر کو دیکھ کر کسی نے بھی پہچان نہیں بتلائی پولس کانسٹبل شیخ غفار نے ہمیں مندرجہ بالا تمام تفصیلات بتلائی جس کی بناءپر ہم نے پولس کے ذریعہ لاش کا پنچنامہ کرواکر پوسٹ مارٹم کروایا اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر غسل دیا اور کفنایا اسی بیچ ایک اور لاوارث لاش کا علم مرکز تجہیز وتکفین کے ذمہ داران کو ہوا معلوم کرنے پر ستارہ پولس اسٹیشن کے انسپکٹر چندرمورے کے ماتحت اسٹیشن پولس انسپکٹر بی ڈی راٹھوڑ اور ہیڈ کانسٹبل آر ایم کندے نے بتلایا کہ کل رات پٹرولنگ کررہے تھے تب ہی انہیں ریلوے اسٹیشن روڈ پر ایک شخص پڑا دکھائی دیا جسے لے کر وہ گھاٹی دواخانہ پہنچے جسے ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد مردہ قرار دیا پولس کی تفتیش میں یہ پتہ چلا ہے کہ یہ شخص بھیک مانگ کر گزارا کیا کرتا تھا جو ریلوے اسٹیشن کے بریج کے نیچے رہا کرتا تھا جسے بیوی کا بھی سہارا تھا بیوی سے معلومات کرنے پر اس نے بتایا کہ اس شخص کا نام شیخ رفیق شیخ سلیم ہے جو بنگلور سے تعلق رکھتا تھا کسم پرسی او ربے سہارا غریب نے اپنی یہی آخری سانس لی تمام حالات کا جائزہ لے کر ہم نے اس شخص کا بھی پنچنامہ کرواکر پوسٹ مارٹم کروایا اور اس کی بیوی کی اجازت لے کر ان دونو ںمیتوں کی نماز جنازہ جامع مسجد بڈی لین میں پڑھائی ان دونوں مرحومین کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور چیتہ خانہ قبرستان میں تدفین ہونے تک موجود رہے اس نیک میں سید شفیق عرف بھائی معین مستان شیخ ابراہیم ذکی اسرار ان کے علاوہ کئی نوجوانو ںنے حصہ لیا مرکز تجہیز وتکفین کے ذمہ دارسید شفیق عرف بھائی نے اپیل کی ہے کہ جس کسی کو بھوکردن کے ساکن اشفاق سلیم شاہ کے بارے میں معلومات ہو یا تصویر دیکھ کر شناخت کرسکتا ہو تو موبائل نمبر 9175016015بھائی سے ربط قائم کریں۔