ناندیڑ:27اکتوبر ۔(ورقِ تازہ نیوز) ہوائی کمپنی ائیر انڈیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ 19نومبر سے دہلی ۔ناندیڑ اور ناندیڑ ۔دہلی ہوائی سروس شروع کررہی ہے ۔یہ ہوائی سروس ہفتہ میں دو دن یعنی ہر پیر اورہر جمعرات کو رہے گی ۔ دوپہر تین بجکر 20 منٹ سے ائیر انڈیا کامسافر طیارہ دہلی سے پرواز کرے گا اور شام پانچ بجکر5 منٹ پر ناندیڑہوائی اڈہ پہونچے گا ا۔سی طرح واپسی میں یہی طیارہ 40 منٹ کے قیام کے بعد ناندیڑ ہوائی اڈے سے شام 5:45بجے دہلی کےلئے اڑان بھرے گا اور شام 7:30بجے دہلی پہونچے گا۔ اس ہوائی سروس کےلئے ناندیڑ سچکھنڈ گرودوارہ بورڈ نے ائیر انڈیا اور حکومت کی ستائش کی ہے اورسروس کااستقبال کیا ہے۔ ہوائی سروس سے دہلی ‘ہریانہ ‘ پنجاب کے سکھ زائرین کوناندیڑ گرودوارہ درشن کےلئے سفر کی زبردست سہولت حاصل ہوگئی ہے ۔ اس سال دیوالی تہوار کے بعد بڑی تعداد میں سکھ زائرین کے ناندیڑ پہونچننے کے قوی امکانات ہیں ۔اس طرح ناندیڑبراہ دہلی ۔امرتسر چلنے والی سچکھنڈ ایکسپریس ‘ جموں توی ایکسپریس اورگنگانگر ایکسپریس ریل گاڑیوں کا ہجوم بھی کم ہوگا ۔