15 کروڑ روپئے کا بھینسہ

پشکر: وشالکائے بھینس بھیم کے مالک کا دعویٰ ہے کہ اس کی قیمت 15 کروڑ روپئے بتائی جارہی ہے۔ لیکن اس کے باوجود وہ اسے بیچنا نہیں چاہتے ہیں۔ بھیم کی عمر محض 6 سال دو ماہ ہے۔ زبردست تندرست بھیم کا وزن 1300 کلو ہے۔ اس کی اونچائی بھی تقریباً 6 فٹ ہے۔

 

بھیم اودے پورکے ایگرو ٹیک کسان میلے میں یوراج بھینس کو شکست دے کرسرخیوں میں آچکا ہے۔ بھیم کی خوراک کی بات کریں تو ہرماہ اس کا خرچ تقریباً ایک لاکھ روپئے سے اوپرہے۔ بھیم کی شہرت کا یہ عالم ہے کہ میلےمیں جو بھی آتا ہے، وہ بھیم کےساتھ سیلفی لے کر ہی جاتا ہے۔

 

بھیم کے کھانے کی بات کی جائے تو اسے ہرروز دیشی گھی کی ایک کلو لاپسی، کاجو، بادام، انجیر، مکا، ہری اور سوکھی گھاس، مکھن، شہد اور دودھ وغیرہ کھلایا جاتا ہے۔ ان سب کی قیمت ہرماہ ایک لاکھ سے زیادہ ہوتی ہے۔ بھیم کے کھانے کی ایک اورخاصیت ہے کہ اسے کبھی بھی باسی کھانا نہیں دیا جاتا ہے۔ Bheem2

بھیم کی شہرت سن کراسے دیکھنے ملکی وبیرون ممالک کے سیاحوں کی بھیڑ امنڈتی ہے۔ وہ اس کے بارے میں سب کچھ جاننا چاہتے ہیں۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ بھیم جیسا بھینسا انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ عظیم ہیں وہ لوگ جو لاکھوں روپئے کرچ کر کے جانوروں کی نسل کو فروغ دے رہے ہیں۔

بھیم کی دیکھ بھال کے لئے 10 لوگوں کی ٹیم لگائی گئی ہے، جس میں دو ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔ اسے ہرروز ایک کلوسرسوں کا تیل سے مالش کی جاتی ہے۔ بھیم کوہرروز 6 کلو میٹرکی واک بھی کرائی جاتی ہے۔

بھیم کے مالک اروند جانگڑ نے بتایا کہ بھیم سے پہلے سلطان اوریوراج اوربھیم نے بھی حصہ لیا۔ اس میں دونوں بھینسوں کے درمیان مقابلہ کرایا گیا۔ یوراج بھینسا 12 سال کا ہے اوراس کا وزن 1400 کلو ہے جبکہ محض پانچ سال کی عمر میں 1200 کلو وزن رکھنے والے بھیم نے اپنے سے دوگنے عمرکے یوراج سے بہترکارکردگی کرکے طاقتورہونے کا خطاب جیتا تھا۔ اس کے لئے بھیم اوراس کے مالک اروند کو اعزاز بھی کیا گیا تھا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading