گودام کا شٹر توڑ کر چوری کی واردات انجام دینے والے تین ملزمین گرفتار
بھیونڈی ( ایس اے ):- بھیونڈی نارپولی پولیس نے محیض 12 گھنٹوں کے اندر بھیونڈی تعلقہ کے ول گاوں میں واقع نان فیرس میٹل نامی گودام کی جالی اور شٹر توڑ کر اس میں موجود 1 کروڑ 35 لاکھ 1 ہزار 912 روپئے کی کاربائیڈ نامی معدنیات کی چوری کر کے فرار ہونے والے نامعلوم چوروں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ چوری کے اس معاملے میں پولیس نے تین ملزمین کوگرفتار کر ان کے پاس سے چوری کا پورا مال برآمد کر لیا ہے ۔
بھیونڈی نارپولی پولیس اسٹیشن میں پریس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے بھیونڈی پولیس ڈپٹی کمشنر یوگیش چوہان نے صحافیوں کو معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ممبئی کے نکھل نریندردوبل ( ممبئی ) کا گودام پدماوتی کمپلیکس ولگاوں بھیونڈی تعلقہ میں موجود ہے جہاں 8 نومبر کو نامعلوم چوروں نے گودام کے باہر کی جالی اور شٹر توڑ کر گودام میں رکھے 12 پوائنٹ 3 ٹن ٹنگسٹن کاربائیڈ نامی قیمتی معدنیات کی چوری کرکے فرار ہوگئے جس کی مالیت 1 کروڑ 35 لاکھ 1 ہزار 912 روپئے تھی ۔ گودام کے مالک نکھل نریندر دوبل کی شکایت پر نارپولی پولیس نے چوری کا معاملہ درج کرلیا اور پولیس کمشنر ویویک پھنسلکر ، معاون پولیس کمشنر سریش میکلا ، ایڈیشنل پولیس کمشنر انل کمبھارے ، پولیس ڈپٹی کمشنر بھیونڈی یوگیش چوہان ، اسسٹنٹ کمشنر پولیس ایسٹ ڈیپارٹمنٹ پرشانت ڈھولے ، نارپولی پولیس اسٹیشن کے انچارج مالوجی شندے ، پولیس انسپکٹر رویندر وانی کی رہنمائی میں نارپولی پولیس اسٹیشن کے ڈپٹی پولیس انسپکٹر پشپ راج سروے ، حولدار اشوک بوڈکے ، راجیش گاوڈے ، لکشمن سہارے ، سنیل شندے ، پروین سوناونے ، پارس باویسکر ، وجئے ٹاٹے نے خفیہ ذرائع سے ملی اطلاعات پر 12 گھنٹے کے اندر اس چوری کے کلیدی ملزم تارا سنگھ بھیرو سنگھ پرمار 35 ، ہیرا سنگھ بھیرو سنگھ پرمار 23 ، سوہن سنگھ سمپا سنگھ راجپوت 43 کو گرفتار کرلیا اور ان کے پاس سے چوری کی گئی 12 ٹن ٹنگسٹن کاربائیڈ نامی معدنیات جس کی قیمت ایک کروڑ 35 لاکھ 1 ہزار 912 روپئے ہے برآمد کرلیا ہے ۔ اس معاملے کی تحقیقات ڈپٹی پولیس انسپکٹر پشپراج سروے کررہے ہیں ۔