
تھائی لینڈ کے ایک 12 سالہ لڑکے نے لڑکی کے طور پر اپنی تصویریں پوسٹ کر کے انسٹاگرام پر مقبولیت اور دولت حاصل کر لی ہے۔اس لڑکے نے اب تو اتنی رقم کمالی ہے کہ اس نے اپنے والدین کو نیا گھر بنا کر دیا ہے۔
نین(Nes) ، جن کا انسٹاگرام یوزر نیم @nes_tyyy ہے، کا تعلق تھائی لینڈ کے صوبے پھانگ نگا سے ہے۔ انہوں نےا بتدائی عمر میں ہی اپنی ماں کے میک اپ کے سامان سےکھیلنا شروع کر دیا تھا۔نیس کے والدین نے اسے ڈانٹنے کی بجائے اس کی حوصلہ افزائی کی اور اچھا میک اپ کرنے پر انعام بھی دینے لگے۔آج انسٹا گرام پر 12 سالہ نیس کے فالوور کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ ہے۔ وہ اپنی میک اپ کی تصاویر اور ٹٹوریل پوسٹ کر کے ہی اپنی فیملی کو سپورٹ کرسکتا ہے۔ حال ہی میں نیس نے اپنے نئے گھر کی تصاویر پوسٹ کی تو و ہ خبروں کی سرخیوں میں بھی آنے لگا۔


