12۔ جولائی کی آدھی رات سے ناندیڑضلع میں کرفیو و لاک ڈاون نافذ

میڈیکل ‘راشن کی دوکانیں ‘صبح 7 تا2 بجے دوپہر تک کھلی رہیں گی‘کرانہ اوردیگر دوکانیں مکمل بندرکھنے ضلع کلکٹرکی سخت ہدایت

ناندیڑ:9جولائی( ورق تازہ نیوز)کورونا وباءکو روکنے ‘کورونا کی زنجیر کوتوڑنے حفظ ماتقدم کے طور پرضلع کلکٹر ویپن اٹنکر نے مکمل ضلع میں 12جولائی 2020کی آدھی رات سے 20جولائی کی آدھی رات تک کرفیو نافذ کرنے کاحکمنامہ جاری کیا ہے ۔ کرفیو کے دوران اگرکوئی دوکاندار یا شخص یا اشخاص قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو انکے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔ اس طرح کے احکامات آج 10جولائی کو ضلع کلکٹر نے جاری کئے ہیں۔ضلع میں بھر میںکرانہ اور دیگر بازار مکمل طور پربند رہیںگے۔ جس پر سختی سے عمل آوری کی ہدایت آج ضلع کلکٹرنے متعلقہ محکموں اورافسران کو دی ہے۔ ضلع میں کرونا وباءپرقابو نہیں پایاجاسکا ہے ۔ اور یہ مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔اب کرونا کے مریض ضلع کے تعلقہ جات کے دیہاتوں میں ملنے لگے ہیں ۔ مریضوں کی تعداد میں رو زافزوں اضافہ جاری ہے۔

کرفیو کے دوران درج ذیل کاروبارات‘ شخص ‘اشخاص کورعایت دی گئی ہے۔

۱) تمام سرکاری دفاتر ‘اُن کے ملازمین ‘ موٹر گاڑیاں‘ تمام سرکاری گاڑیاں‘البتہ ملازمین کواپنے ساتھ سرکاری شناختی کارڈ رکھنا ہوگا ۔(۲)تمام سرکاری اور خانگی دواخانے ‘ تمام دواﺅں کی دوکانیں ‘ میڈیکل ملازمین۔میڈیکل کی ضرورری خدمات انجام دینے والے افراد ‘۔ جانوروں کے دواخانے اور ان کی دواﺅں کی دوکانیں۔۳) پرنٹ میڈیا‘ الیکٹرانک میڈیا کے مدیران ‘ نامہ نگار‘صحافی ‘ اخبار فروخت کرنے والے ایجنٹ اورہاکرس جو گھر پہنچ کر اخبارتقسیم کرتے ہیں۔ ۴)راشن(کوپن) کی سستے بھاو کی دوکانیں صبح 7تا دوپہر دو بجے تک کھلی رہیں گی ۔ ۵)ہفتہ واری بازار ‘ پھل ‘بھاجی مارکیٹ بند رہیںگے ۔ البتہ بھاجی پالا اور پھل ایک جگہ کھڑے رہے کرفروخت کرنے پرپابندی رہے گی یہ لوگ گلی ‘کالونی ‘سوسائٹی میں جاکراشیاءصبح سات تادوپہر دو بجے تک فروخت کرسکتے ہیں ۔۶) دودھ والے دودھ ایک جگہ کھڑے رہے کر فروخت نہیں کرسکتے ۔گلی ‘کالونی‘سوسائٹی وغیرہ میں جاکرفروخت کرنے پر پابندی نہیں ہے ۔ان کا وقت صبح سات تادوپہر دو بجے تک رہے گا۔۷)جارواٹر صبح سات تا دوپہرگیارہ بجے تک گھرجاکر سپلائی کئے جاسکتے ہیں۔۸) عدالتوں کے ملازمین کو عدالتی کام کاج کیلئے اجازت رہے گی۔ ۹) گھریلو گیس صبح سات تادوپہر دو بجے تک سپلائی کی جاسکتی ہے ۔ ۰۱)پٹرول ااور ڈیزل پمپ جاری رہیں گے ۔۱۱)کھاد ‘ بیجوں کی دوکانیں صبح سات تادوپہردوبجے تک کھلی رہیں گی ۔ ۲۱) کاشتکاری کے کاموں کو جاری رکھنے کی مکمل اجازت دی گئی ہے ۔ ۳۱)صنعتی کارخانے شروع رہیںگے ۔لیکن مزدوروں کے لئے سماجی فاصلے پرعمل کرنا لازمی ہوگا ۔ ۴۱) بنک ضروی کاموں کےلئے شروع رہیں گے۔۵۱) ضلع سے باہرمقام کو اورباہر مقام سے ضلع میںداخل ہونے کےلئے ای ۔ پاس حاصل کرنا ضروری ہے ۔

اس کے بعد ہی اجازت دی جائے گی ۔مذکورہ احکامات پرعمل درآمد نہ کرنے والے وبائی امراض انسداد قانون 1897ءہنگامی صورتحال اصول 2005 اور تعزیرات ہند کی دفعہ سمیت 188کے مطابق سزا کے اہل ہوں گے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading