ناندیڑ کورونا بریکینگ نیوز 10 جولائی : 52 سالہ شخص فوت‘ 17 نئے پازیٹیو کیسیز

ناندیڑ:9جولائی( ورق تازہ نیوز)آج بھی کورونا سے متاثر52 سالہ شخص فوت ہوگیااور 17 نئے پازیٹیو کیسیز آئے ہیں جبکہ 5مریضوں کوڈسچارج کیاگیا ہے۔ قندہار کے امام واڑی کے 52سالہ شخص کی علاج کے دوران موت ہوگئی ہے ۔

اس طرح ضلع میں مہلوکین کی تعداد25 ہوگئی ہے ۔ آج شام چھ بجے موصولہ رپورٹ کے مطابق آج 16 نئے پازیٹیو مریض ملے ہیں ۔

شہر کے مومن پورہ کی 55 سالہ خاتون ‘ حبیبہ نگر کا70سالہ شخص ‘ دشمیش نگر بافنا کی 57 سالہ خاتون ‘ دیگلورناکہ کا 48 سالہ شخص ‘ گنیش نگر کی چودہ سال کی لڑکی ‘ وجئے نگر کی 68 سالہ خاتون ‘ وزیر آباد کا ایک 54سال کاشخص ‘ روی نگر کا 45 سالہ شخص اور دھمال واڑی کے دو مریض جن میں ایک خاتون 45 سال اور ایک نوجوان 25 سال پازیٹیو پائے گئے ہیں۔

مکھیڑ کے والمیکی نگر کا 22سالہ نوجوان ‘ مدنپور مکھیڑ کی 50سالہ خاتون اور 56سالہ شخص‘ بلونت نگر نائیگاوں کا بارہ سال کالڑکا ‘ مالا کولی تعلقہ لوہا کا 33سالہ نوجوان ‘ پربھنی کے آنند نگر کا 34سال کا نوجوان بھی ناندیڑمیں کورونا سے پازیٹیو پایا گیا ہے ۔

اس طرح ضلع میں متاثرین کی تعداد 558 ہوگئی ہے۔ کل رات آٹھ بجے تک ضلع میں متاثرین کی تعداد 541 تھی

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading