ڈپریشن کا شکار افراد عبادت کے ذریعہ روحانی سکون حاصل۔کرسکیں گے
ممبئی،10جولائی (یواین آئی)ممبئی کانگریس کمیٹی کے نائب صدر ڈاکٹرامرجیت سنگھ منہاس نے آج یہاں مطالبہ کیا ہے کہ مہاراشٹر اور خصوصاً عروس البلاد میں لوگ پریشانی کے عالم میں ہیں اور ڈپریشن کا شکار ہورہے ہیں اور اگر عبادت گاہوں کو کھول دیا جائے گا تو لوگوں کو روحانی سکون ملے گا۔
وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کو روانہ کیے گئے ایک مکتوب میں انہوں نے کہاہے کہ سبھی جانتے ہیں کہ کووڈ 19وباء کی وجہ سے لوگ نفسیاتی دباؤ کا شکار بن رہے ہیں اور اس کے اثر سے غیر فطری اموات ہورہی ہیں،اس لیے التجا ہے کہ تمام تر احتیاطی اقدامات کے ساتھ مہاراشٹر میں اور خصوصاً ممبئی میں تمام مذاہب کی عبادت گاہوں کو عبادت کے لیے کھول دیا جائے۔تاکہ وہ اپنے رب کے حضور پہنچ کر مددکی دعا کرسکیں ۔اور ڈپریشن کے باہر نکلیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ اس کی وجہ سے ان میں امید کی کرن پیدا ہوگی اور ان میں کووڈ سے لڑنے کی صلاحیت پیدا ہوگی اور وہ مشکلات کے اس دور سے نکل جائیں گے۔جس طرح مغربی بنگال،پنجاب،کرناٹک وغیرہ میں مندر،مسجد ،گردوارہ اور دوسری عبادت گاہیں سخت ہدایات کے بعد کھول دی گئی ہیں۔ امرجیت سنگھ منہاس نے کہا ہے کہ عبادت گروہوں کے بند ہونے کی وجہ سے عطیات نہیں آ رہے ہیں اور ٹرسٹ کو اخراجات ،عملے کی تنخواہوں کا مسئلہ۔پیدا ہورہا ہے۔ٹیکس ،پانی۔بل اور دیگر امور کی ادائیگی میں دشواری پیدا ہورہی ہے۔