۔۔۔۔۔۔تو شندے حکومت کا گرنا طئے: آئینی ماہر الہاس باپٹ کا اہم بیان

ممبئی:25. ستمبر ۔( ورق تازہ نیوز) آئینی ماہر الہاس باپٹ نے نااہل ایم ایل اے اور حکومت کے مستقبل کے حوالے سے اہم بیان دیا ہے۔

16 ایم ایل اے کو نااہل قرار دیا جائے۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کا نام بھی ایم ایل اے کی فہرست میں شامل ہے۔ باپٹ نے کہا کہ اگر وہ نااہل ہو گئے تو حکومت گر جائے گی۔

باپٹ نے یہ بھی کہا ہے کہ توقع ہے کہ سپریم کورٹ 27 ستمبر کو اپنا فیصلہ سنائے گی۔ شیوسینا کو کل دسہرہ کو دی گئی اجازت آئین کے دائرے میں رہے کر ہی فی گئی ہے ۔

اگر شندے گروپ عدالت میں درخواست دائر کرتا ہے تب بھی ہائی کورٹ کی آبزرویشن ریکارڈ کی جاتی ہے۔ باپٹ نے یہ بھی کہا کہ بعض اوقات سپریم کورٹ ہائی کورٹ کے فیصلوں کو پلٹ دیتی ہے، لیکن کل کا فیصلہ آئین پر مبنی ہے۔