عمائدین شہر اور اداروں کے اشتراک سے "SDI اصلاح المسلمین کمیٹی ” کا قیام
مالیگاوں:٢٣ ستمبر بروز جمعہ بعد نمازِ مغرب شہر مالیگاؤں کو نشہ و دیگر جرائم سے پاک کرنے کے لئے عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام شہری سطح پر نشہ مخالف اجلاس "نشہ کی تباہ کاریاں” کا انعقاد ہوا ۔
حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب (نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں) نے اپنے خطاب میں نشہ کی وجہ سے نوجوان نسل میں بڑھ رہی برائی اور نشہ کی وجہ سے ہونے والی تباہ کاریوں کو قرآن و احادیث کی روشنی میں بیان کیا فکر انگیز خطاب سامعین ہمہ تن گوش ہوکر سن رہے تھے مزید کہا کہ نشہ کی شروعات کرنے والے اسلام مخالف لوگ تھے جن کا مقصد سے دین محمدی کو نقصان پہنچانا تھا گہری سازش کے تحت ملک ہندوستان کے نوجوانوں کو نشہ کی لعنت میں مبتلا کیا گیا پھر مسلم قوم کو شدت کے ساتھ نشانہ بنایا گیا اور جو قوم لوگوں کی اصلاح کے لئے تھی آج وہی قوم کو اصلاح کی ضرورت ہورہی ہے .

اپنی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نشہ کرنے نہیں آئے ہیں نشہ سے روکنے آئے ہیں، خودکشی کرنے کے لئے نہیں بلکہ خودکشی سے روکنے کے لئے آئے ہیں آج کے خطاب میں مولانا سید محمد امین القادری صاحب نے تین اہم اعلانات کئے پہلا اعلان یہ ہوا کہ مرکز اہلسنّت جامع مسجد یارسول اللہ پر نشہ کی لعنت میں ملوث افراد کے لئے کونسلنگ سینٹر قیام کیا جائے گا۔
جہاں پر علمائے کرام ہمارے نوجوانوں کی تربیت کرینگے اور ان کو نشہ کی وجہ سے ہونے والے نقصانات سے روشناس کروائیں گے، دوسرا اعلان یہ ہوا کہ نشہ کی وجہ سے پریشان حال لوگوں کے علاج و معالج کے لئے سنی دعوت اسلامی کی جانب سے تعاؤن کیا جائے گا ان پر ہونے والے اخراجات سنی دعوت اسلامی برداشت کرے گی، تیسرا اعلان شہر کی تمام سرکردہ افراد عمائدین شہر، اور اداروں تنظیموں کے اشتراک سے "SDI اصلاح المسلمین کمیٹی” کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
جو ہر محلے میں موجود رہے گی اس سے لوگوں کی اصلاح کا کام کیا جائے گا۔ اسٹیج پر علمائے کرام ائمہ عظام موجود تھے جبکہ خصوصی طور پر شہر کے DYSP اور تمام پولس اسٹیشن کے PI سمیت شہر کی تمام سیاسی پارٹیوں کے لیڈران، سماجی، فلاحی، تعلیمی، دینی، تجارتی، صحافتی شعبوں سے منسلک ذمّہ داران و رضا کاران، سوشل ورکروں، ادارے، تنظیموں، کلبیں، یونینوں کے ذمہ داران اور بیدار مغز شہریان کثیر تعداد میں شریک تھے۔