ناندیڑ:18۔جنوری۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ ضلع کے دو روزہ دورے پر پہنچے وزیر سرپرست اشوک چوہان آج ایک نئے روپ میں عوام کو نظر آئے ۔ ممبئی کو جانے سے قبل انہوں نے میونسپل کارپوریشن کے عہدیداران اور افسران کے ساتھ اجلاس منعقد کر کے شہر کے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا لیکن جب وہ اپنی رہائش گاہ شیواجی نگرسے ریسٹ ہاوس کی سمت روانہ ہوئے لیکن انکا قافلہ اچانک راستے میں رک گیا اوروہ خود اس گاڑی سے نیچے اتر کرخود انکی ناندیڑآمد پر مبارکباد کے نصب بینرس کو نکال دیا یہ بینرس کانگریس کے ورکرس نے لگائے تھے۔
اشوک چوہان ان دو دنوں سے ناندیڑ میں قیام پذیر ہے اور آج ممبئی جانے سے قبل اپنے گھر سے بذریعہ کا رریسٹ ہاوس کی سمت روانہ ہوئے اس وقت انہیں سڑک پر جگہ جگہ مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کے بینرز برقی پول اورسڑک کے کنارے لگے ہوئے نظر آئے ۔ اس طرح کے بینرز اور پوسٹر سے شہر کی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے اس کے علاوہ ٹرافک کا مسئلہ بھی کھڑا ہوتا ہے اس لیے خود چوہان نے مہاتما پھلے مارکیٹ کے بازونصب خودانکی مبارکبادی کے پیامات والے بینرس کو نکالنے کاحکم دیا۔
اس طرح اشوک چوہان نے خود ہی شہر میں بینر نکالنے کی مہم کا آغاز کردیا ہے اور ایک با شعورعوامی نمائندہ ہونے کا ثبوت دیا ہے۔اسکے بعد انہوں نے آج ہفتہ کو صبح ریسٹ ہاو¿س میں کارپوریشن کے افسران اور دیگرمحکموں کے افسران کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا جس میں شہرمیں نصب بے ہنگم بینرس اور درہم برہم ٹرافک نظام ‘ ٹریفک سگنلز ‘سی سی ٹی وی کیمروں کے جیسے اہم موضوعات پرتبادلہ خیال کیا اور افسران کو آڑے ہاتھوں بھی لیا۔ اس لیے آئندہ چند دنوں میں ریلوے اسٹیشن اور برقی چوک کے علاوہ دیگر اہم مقامات پر نئے ٹریفک سگنلز نصب کیے جارہے ہیں۔شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے سڑکوں کے بازو نئے پودے لگانے کی ہدایت بھی وزیر موصوف نے کارپوریشن حکام کو دی۔ ایئرپورٹ تاآئی ٹی آئی چوک ‘وزیر آباد تا نیا پل‘کوٹھا کے راستے وشنو پوری اورساٹھےے چوک کی ان سڑکوں پر بھی دونوں جانب پودے لگا کر کر شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے ان کاموں کے لیے فنڈ دستیاب کروانے کا تیقن بھی دیا۔اشوک چوہان نے شہر کے کے غیرمجاز تجاویزات کے اہم مسئلے پر بھی تبادلہ خیال کیا اور فٹ پاتھ کے قبضہ کو ہٹانے اور ہاتھ گانے والوں کو مناسب جگہ فراہم کام پرتوجہ دی ۔انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو اندرون پندرہ یوم ان معاملات پر اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔