یو پی عام انتخابات LIVE: راہل گاندھی ایک لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے آگے، اسمرتی ایرانی 39 ہزار ووٹوں سے پیچھے

ریاست اتر پردیش میں لوک سبھا کی سب سے زیادہ 80 سیٹیں ہیں۔ اس وقت ان میں سے 64 لوک سبھا سیٹوں پر این ڈی اے کا قبضہ ہے۔ اتر پردیش میں گزشتہ بار کی طرح اس بار بھی ساتوں مراحل میں ووٹ ڈالے گئے اور مجموعی طور پر ووٹنگ کا فیصد 57.13 رہا جو 2019 کے مقابلے 2.05 فیصد کم ہے۔ یہاں آج 851 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے

کانگریس کے امیدوار راہل گاندھی رائے بریلی سیٹ پر اپنے نزدیکی امیدوار سے کافی آگے چل رہے ہیں۔ راہل گاندھی 2 لاکھ 18 ہزار ووٹ حاصل کر چکے ہیں اور بی جے پی کے دنیش پرتاپ سنگھ (ایک لاکھ ووٹ) سے ایک لاکھ 16 ہزار ووٹوں سے آگے ہیں۔وہیں امیٹھی سیٹ پر کانگریس امیدوار کشوری لال شرما نے اسمرتی ایرانی کی حالت خراب کر دی ہے۔ کشوری لال ایک لاکھ 46 ہزار ووٹ حاصل کر چکے ہیں اور اسمرتی ایرانی سے 45 ہزار ووٹوں سے آگے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading