یو اے ای میں رہنے والے کرناٹک کے لوگوں نے مزید ہوائی جہاز بھیجنے کا کیا مطالبہ

یو اے ای میں رہنے والے کرناٹک کے لوگوں نے مزید ہوائی جہاز بھیجنے کا کیا مطالبہ

بنگلور، 13 مئی (یو این آئی) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کورونا وائرس (كووڈ -19) کی وجہ سے پھنسے ہوئے کرناٹک کے لوگوں نے وطن واپسی کے لئے وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا سے مزید طیاروں کا انتظام کرنے کی اپیل کی ہے۔

وزیر اعلی کے دفتر کے ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ تارکین وطن نے مسٹر یدی یورپا سے ویڈیو کانفرنس کے دوران بات چیت میں اس بات کی اپیل کی۔ یو اے ای میں رہنے والے زیادہ تر مہاجر ساحلی علاقوں کے ہیں اس لئے انہوں نے زیادہ طیاروں کو مینگلور بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتارے جانے کی بھی درخواست کی ہے۔

یو اے ای میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے کرناٹک کے کئی لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں ایسے میں كنڑ بولنے والے گروپ کے نمائندوں نے وزیر اعلی سے ایسے لوگوں کی مدد کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا ’’بے روزگار ہو چکے زیادہ تر لوگوں کے وطن لوٹنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ ریاستی حکومت کو ایسے لوگوں کی مدد کے لئے آگے آنا چاہئے‘‘۔

مسٹر یدی یورپا نے کہا کہ حکومت نے کنڑ بولنے والے لوگوں کو وطن لانے کے سبھی انتظامات کر لئے ہیں۔ انہوں نے تارکن وطن کے سبھی مطالبات کو پورا کرنے کا بھی یقین دلایا۔

 

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading