مہاراشڑا میں سنٹرل آرمڈ پولیس فورس کی تعیناتی کا مطالبہ

CRPF-2ممبئی : 13 مئی (یو این آئی)کورونا وائرس کے باعث مہاراشٹرا میں کوویڈ-19 کے مریضوں کی تعداد میں ہو رہے لگاتار اضافے اور کئی مقاما ت پر اس کے پھلاو کے باعث، اس ضمن میں عوامی نظم ونسق کے فرائض کی انجام دینے کے لیے پولس فورس کی کمی کے باعث حکومت مہاراشڑا نے مزکزی حکومت سے ریاست میں سنٹرل آرمڈ پولیس فورس کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے بتایا کہ مہاراشٹر میں امن و امان اور قانوں کی صورتحال کو بہتر اور یقینی بنانے کے لئے سنٹرل آرمڈ پولیس فورس (سی اے پی ایف) کی 20 کمپنیوں سے مطالبہ کیا گیاہے۔


انھوں نے بتایاکہ "کرونا کی وبائی بیماری اور اس کے نتیجے میں لاک ڈاؤن نے پولیس فورس دن اور رات کئی گھنٹوں تک انتہائی مشکل اور تناؤ کے حالات میں کام کررہے ہیں۔ رمضان عید بھی قریب ہے۔ ہم نہیں چاہتے کہ پولیس پر مزید اور زیادہ دباو بڑھے۔”
انیل دیشمکھ کے مطابق "ریاست میں پہلے ہی تعینات اسٹیٹ ریزرو پولیس فورس کی 32 کمپنیاں مہاراشٹر پولیس کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔ وزیر داخلہ برائے داخلہ نے بتایا ، 25 مئی کو رمضان عید ہے جب ہمیں امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے حفاظتی انتظامات میں اضافے کی ضرورت ہوگی ”
انھوں نے کہا کہ مہاراشٹر پولیس کے بہت سے اہلکاروں کوڈ 19 سے متاثر ہیں اور انکی جانچ رپورٹ مثبت آنے کے بعد زیر علاج ہیں۔انھیں مکمل صحت یاب ہونے کے لئے وقت درکار ہے ۔ریاست میں صورتحال پریشان کن ہے، لہذا ہم نے پولیس کی مدد کے لئے 20 سی اے پی ایف کمپنیوں کو فوری طور پر تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading