لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ کو سماج وادی پارٹی (ایس پی) فاونڈ ملائم سنگھ یادوبی جے پی لیڈرکلیان سنگھ سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کر کے انہیں دیوالی کی مبارک باد دی۔
یوگی ایک پروگرام میں شرکت کرنے کے بعد وکرما دتیہ مارگ پر واقع ملائم سنگھ یادو کے رہاش گاہ پر پہنچے اور ان کا حال چال معلوم کرنے کے بعد انہیں دیوالی کی مبارک باد پیش کی۔ بغیر پیشگی اطلاع کے بزرگ لیڈر سے ملنے گئے یوگی کی خاطر تواضع یادو چھوٹے بھائی و پرگتی شیل سماج وادی پارٹی کے سربراہ شیوپال یادو نے کی۔
وزیر اعلی نے ایس پی فاونڈر کو اس موقع پر کچھ کتابیں بھی بھینٹ کی اور ان کے لئے اچھی صحت کی آرزو کی۔ اس سے قبل یوگی نے 10 جون کو ملائم کی رہائش گاہ پر گئے تھے اور ان کا استقبال کیا تھا۔ اس وقت ملائم سنگی کی رہائش گاہ پر ان کے بیٹے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کے علاوہ شیوپال یادو بھی موجود تھے۔
ایس پی لیڈر کے گھر سے نکلنے کے بعد وزیراعلی بی جے پی کے سینئر لیڈر و سابق وزیر اعلی و سابق گورنر کلیان سنگھ کے مال اوینیو واقع ان کی رہائش گاہ پر پہنچے۔انہوں نے کلیان سنگھ کا حال چال پوچھنے کے ساتھ ان کو دیوالی کی مبارک باد دی۔ اس موقع پر کلیان سنگھ کے بیٹے اور ایٹہ سے بی جے پی رکن پارلیمان راجویر سنگھ اور دیگر بھی موجود رہے۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
