یوکرین کے کن علاقوں پر روس کا کنٹرول ہے؟

سرخ علاقے وہ ہیں جو روس کے قبضے میں ہیں۔یوکرین اور روس کے درمیان جنگ کا اب تیسرا دن ہے۔ روسی فورسز یوکرین کے دارالحکومت سمیت دیگر اہم شہروں پر قبضے کی کوشش کر رہی ہیں جبکہ یوکرینی فورسز ان کوششوں میں مزاحم ہیں۔دارالحکومت کیئو میں رات بھر میزائل حملے اور جھڑپیں جاری رہیں مگر یوکرینی فورسز کے پاس اب بھی شہر کا کنٹرول ہےبرطانیہ کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ ولادیمیر پوتن کی فورسز کیئو کے مرکز سے 30 کلومیٹر دور ہیں

’روسی‘ تھنک ٹینک میں عسکری ماہر جیک واٹلنگ نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ کیئو کے اہم علاقوں پر قبضے میں ابتدائی ناکامی کے بعد روسی افواج شاید اپنی ترتیبِ نو کر رہی ہوں۔مشرقی شہر خارکیئو میں حکام کا کہنا ہے کہ اُنھوں نے روسی حملے کو ناکام بنایا ہے۔ اُنھوں نے بمباری کا الرٹ بھی جاری کرتے ہوئے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ نقل و حرکت محدود رکھیں۔صدر ولادیمیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ جنوبی شہر اوڈیسا کے قریب بھی جھڑپیں ہوئی ہیں۔روس نے کہا ہے کہ اس نے جنوب مشرقی شہر ملیتوپول پر قبضہ کر لیا ہے مگر برطانیہ کو اس دعوے پر شک ہےزیلینسکی نے کہا ہے کہ لیئو سمیت مغربی اور وسطی شہروں پر میزائل حملے کیے گئے ہیں

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading