یوکرین کا روسی سپاہی بردار جہاز گرانے کا دعویٰ

یوکرین کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ اس نے روسی فوجیوں سے بھرے ایک جہاز کو کیئو کے قریب مار گرایا ہے جس کے باعث بڑی تعداد میں روسی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔بی بی سی اس دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کر سکا ہے اور روسی وزارتِ دفاع نے ابھی تک اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔یوکرینی وزارتِ دفاع نے اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ دو یوکرینی سو 27 لڑاکا طیاروں نے ایک روسی آئی ایل 76 ایم ڈی جہاز کو سنیچر کو رات ساڑھے 12 بجے (عالمی وقت کے مطابق رات ساڑھے 10 بجے) مار گرایا جب وہ مبینہ طور پر کیئو خطے میں فوجیوں کو اتارنے کی کوشش کر رہا تھا۔

طیارہ ساز کمپنی کے مطابق اس طیارے میں 167 سپاہی اور چھ سے سات عملے کے ارکان سما سکتے ہیں۔ یوکرینی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ویلری زالوژنی نے فیس بک پر لکھا کہ ’یہ لوہانسک 2014 کا بدلہ ہے‘۔واضح رہے کہ آٹھ سال قبل یوکرین کے ایک طیارے کو گرا دیا گیا تھا جس میں 40 سپاہی اور عملے کے نو ارکان سوار تھے۔روسی فوج کے ترجمان میجر جنرل آئگور کوناشینکوف نے سنیچر کو دعویٰ کیا کہ ماسکو کو اس حملے میں اب تک کوئی جانی نقصان نہیں اٹھانا پڑا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading