نئی دہلی: اتر پردیش کے بلند شہر میں گزشتہ دنوں ہوئے واقعہ کو ہجومی تشدد یعنی موب لنچنگ کا واقعہ ماننے سے یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے انکار کر دیا ہے. بلند شہر تشدد میں پولیس انسپکٹر سبودھ سنگھ کے قتل پر جمعہ کو خاموشی توڑتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے واقعہ کو محض ایک حادثہ قرار دیا. واضح رہے کہ پولیس انسپکٹر سبوھ کمار سنگھ اور ایک عام شہری بلند شہر گورکشکو کے تشدد میں ہلاک ہوئے ہیں.
روزنامہ دینک جاگرن کے ایک پروگرام میں یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ‘اتر پردیش میں کوئی موب لنچنگ نہیں ہے، بلند شہر کا واقعہ محض ایک حادثہ ہے.’ ‘اس سے پہلے وزیر اعلی یوگی نے انسپکٹر سبودھ سنگھ کے خاندان سے جمعرات کو ملاقات کی اور انصاف دلانے کا تیقن دیا.
उत्तर प्रदेश में कोई मॉब लिंचिंग नहीं है, बुलंदशहर की घटना एक दुर्घटना है – योगी आदित्यनाथ#JagranForum @myogiadityanath @CMOfficeUP
— Dainik jagran (@JagranNews) December 7, 2018
حالانکہ اتر پردیش پولیس سبودھ کمار سنگھ کے قتل کے ملزموں کو پکڑنے سے پہلےمبینہ گئو کشی کے معاملے کی جانچ کرے گی۔بلند شہر کے اے ایس پی رئیس اختر نے انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ،’ اس وقت ہماری اہم فکر یہ ہے کہ کن لوگوں نے گائے کو مارا ہے۔ گائے کے قتل کو لے کر پھیلے تشدد میں ہی انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ کی موت ہوئی تھی۔ ہمارا ماننا ہے کہ پہلے جب ہم گئو کشی کی جانچ کر لیں گے تو اس سے پتا چلے گا کہ کیسے سبودھ سنگھ کی موت ہوئی تھی۔ ‘انھوں نے مزید کہا،’ گائے کا قتل کرنے والے ہماری ترجیحات میں ہیں۔ فی الحال قتل اور تشدد/فسادات معاملہ ہماری ترجیحات میں نہیں ہیں۔ ‘