ہیر اگولڈ کی سی ای او نوہیرہ شیخ کو 13ڈسمبرتک عدالتی کسٹڈی‘ انوسٹرس پریشان

تھانہ:30نومبر ۔( ورق تازہ نیوز)ہیرا گولڈ کی سی ای او نوہیرہ شیخ کو آج تھانہ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پر انھیں میڈیکل گرانڈ پر 13ڈسمبر تک عدالتی کسٹڈی میںں بھیج دیاگیا ۔ انھیں سرمایہ کاروں کو دھوکہ دینے کے الزام میں تھانہ کورٹ نے 30نومبر تک پولس کسٹڈی میں بھیج دیاتھا ۔

آج 30نومبر کو پولس نے انھیں عدالت میں پیش کیا جہاں پرنوہیرہ شیخ کو 13ڈسمبر تک عدالتی تحویل میں دینے کاحکم دیاگیا ۔ گلی نیوز ڈاٹ کام یوٹوپ چینل کی اطلاع کے بموجب نوہیرا شیخ دو دن سے اسپتال میں شریک تھیں جہاں پر اُن کی بیماری کاعلاج جاری تھا ۔ تھانہ کے سرمایہ کاروں نے ہیرا گولڈ میں لاکھوں روپے رقم مشغول تھے لیکن چند مہینوں سے انھیں رقم کے منافع کی قسط ملنا بند ہوگئی تھی اور انھیں اُن کااصل سرمایہ بھی واپس لوٹایا نہیں جارہاتھا ۔چنانچہ پریشان حال انوسٹرس نے تھانہ پولس میں شکایت دیکر کیس درج کروایاتھا جس کے بعد پولس نے نوہیرا شیخ کوگرفتار کیاتھا.

واضح ہو کہ ہیرا گولڈ کی سی ای او نوہیرا شیخ کے خلاف حیدر آباد ممبئی ‘بھیونڈی ‘ بلڈانہ اورتھانہ میں دھوکہ دہی ک مقدمات درج ہوچکے ہیں اور ان کی گرفتاریاں اورضمانتیں عمل میں آیی تھیں ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading