نئی دہلی:سپریم کورٹ نے سونے کے گھوٹالے کی ملزمہ نوہیرہ شیخ کو دو متبادل پیش کیے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ یا تو 25 کروڑ روپے جمع کریں یا پھر جیل جائیں۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر تین مہینے کے اندر 25 کروڑ روپے نہیں چکائے گئے تو ضمانت منسوخ کر دی جائے گی۔
عدالت نے نوہیرہ شیخ کو تین مہینے کے اندر سرمایہ کاروں سے جمع کیے گئے پیسوں کا ایک حصہ واپس کرنے یا جیل جانے کا الٹی میٹم دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو ہدایت دی کہ اگر 90 دن کی مدت ختم ہونے پر ایجنسی کے پاس 25 کروڑ روپے جمع نہیں کیے جاتے ہیں تو نوہیرہ شیخ کو حراست میں لے لیا جائے۔
عدالت نے نوٹ کیا کہ نوہیرہ شیخ 11 نومبر 2024 سے عدالت کے مسلسل احکامات کی خلاف ورزی کر رہی ہیں جب سرینڈر کے لیے وقت بڑھایا گیا تھا بشرطیکہ وہ 25 کروڑ روپے کا ادائیگی کریں۔
ہندوستان کی سپریم کورٹ نے سونے کے گھوٹالے کی ملزمہ نوہیرہ شیخ کو 90 دن کے اندر 25 کروڑ روپے جمع کرنے یا جیل جانے کا الٹی میٹم دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ اگر شیخ نے دی گئی مدت کے اندر یہ رقم جمع نہیں کی تو انہیں حراست میں لے لیا جائے گا۔