نئی دہلی: رنگوں کے تہوار ہولی کو ملک بھر میں تزک و احتشام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند، وزیراعظم نریندر مودی اور کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے منگل کے روز ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔
صدر کووند نے ٹوئٹ کیا، سبھی کو ہولی کی بہت بہت مبارکباد۔ رنگوں کے تہوار ہولی ہمارے سماج میں موسم بہاراور بھائی چارے کا تہوار ہے۔ یہ سبھی کی زندگی میں امن اور خوشحالی لائے۔
होली के पावन पर्व की सभी देशवासियों को ढेरों शुभकामनाएं।
रंगों का उत्सव होली, शरद ऋतु के समापन का और वसंत ऋतु के आगमन का संदेश देता है।
मेरी कामना है कि यह त्योहार सभी के जीवन में सुख, शांति और समृद्धि लाए।
— President of India (@rashtrapatibhvn) March 10, 2020
مودی نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ’’رنگوں اور خوشی کے تہوار کی آپ سبھی کو بہت بہت مبارکباد۔ یہ تہوار ملک کے سبھی عوام کی زندگی میں خوشیاں لائے‘‘۔
PM Modi extends Holi greetings to the nation
Read @ANI Story | https://t.co/j6ZJTu8CfM pic.twitter.com/zHki5dFuyB
— ANI Digital (@ani_digital) March 10, 2020
کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے ہولی کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا، ’’رنگوں کا یہ تہوار آپ کی زندگی کو خوشی کے رنگوں سے بھر دے، تمام ملک کے تمام شہریوں کو دلی مبارکباد‘‘
रंगों का यह उत्सव आप सब के जीवन को खुशियों के रंग से सराबोर कर दे, सभी देशवासियों को होली की हार्दिक शुभकामनाएं।
Happy Holi to each & every one of you!
#होली2020 pic.twitter.com/wNBIhfQ6cf
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) March 10, 2020
ہولی کے موقع پر پرینکا گاندھی نے بھی مبارکباد پیش کی۔
आप सबको होली की बहुत बहुत शुभकामनाएँ। #HappyHoli#होलीहै pic.twitter.com/MyjsWQr5ij
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) March 10, 2020
وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ٹوئٹ کرکے ملک کے عوام کو ہولی کی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’’ہندوستان کے عوام کو ہولی کی مبارکباد‘‘۔
सभी को होली की हार्दिक शुभकामनाएँ। pic.twitter.com/GV2geJ25EV
— Amit Shah (@AmitShah) March 10, 2020
واضح رہے کہ گزشتہ 4 مارچ کو وزیراعظم نے اعلان کیا تھا کہ کورونا وائرس کے سبب وہ اس بارہولی کے کسی بھی پروگرام میں شامل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’’دنیا کے ماہرین نے کورونا کے پھیلاؤ روکنے کے لئے اجتماعی تقریبات کم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اس وجہ سے میں نے اس برس ہولی ملن پروگرام میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے‘‘۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو