ناندیڑ، 22 جنوری:(ورق تازہ نیوز)’ہند-دی-چادر‘ پروگرام کے پیشِ نظر 24 اور 25 جنوری 2026 کو ناندیڑ شہر میں ٹریفک کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس پروگرام میں ملک اور ریاست کے کئی نہایت اہم معززین کی شرکت متوقع ہے، جن میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر اعلیٰ مہاراشٹر دیویندر فڈنویس، وزیر اعلیٰ اتر پردیش یوگی ا?دتیہ ناتھ، دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، وزیر اعلیٰ ہریانہ نائب سینی اور وزیر اعلیٰ پنجاب بھگونت مان سمیت دیگر معزز شخصیات شامل ہیں۔
یہ پروگرام ناندیڑ کے مودی میدان میں منعقد ہوگا۔ملک و بیرونِ ملک سے بڑی تعداد میں عقیدت مندوں کی ا?مد متوقع ہونے کے باعث شہر میں ٹریفک جام کے امکانات کے پیشِ نظر امن و امان اور ا?مد و رفت کو رواں رکھنے کے لیے پولیس سپرنٹنڈنٹ اویناش کمار نے مہاراشٹر پولیس ایکٹ 1951 کی دفعہ 36 کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے 24 اور 25 جنوری 2026 کو صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک ٹریفک کنٹرول سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔وی وی ا?ئی پی دورے کے دوران عارضی طور پر ا?سنا برج، شنکرراو? چوان چوک، گوردوارہ مالٹیکڑی روڈ، مالٹیکڑی اوور برج، نمسکار چوک سے نائیک چوک، انّا بھاو? ساٹھے مجسمہ، ہنگولی گیٹ اوور برج، چکھلواڑی چوک، ا?ئی ٹی ا?ئی سے انّا بھاو? ساٹھے مجسمہ، انّا بھاو? ساٹھے مجسمہ سے نائیک چوک (ا?نند نگر کی سمت)، ہنگولی گیٹ انڈر برج سے انّا بھاو? ساٹھے مجسمہ، چکھلواڑی سے ہنگولی گیٹ اوور/انڈر برج، چکھلواڑی سے گوردوارہ ہنومان مندر – بھگت سنگھ چوک، برقی چوک سے پرانا مونڈھا بذریعہ وزیرا?باد، کویتا ہوٹل سے پرانا مونڈھا کوٹھا، ایم جی ہیکٹر شوروم سے سائی کمان کوٹھا، بھگت سنگھ چوک سے شری رام چوک (مشرقی سمت)، اہلیہ دیوی ہولکر چوک – ?پدمجا سٹی – بھگت سنگھ چوک شامل ہیں۔ٹریفک کے متبادل راستوں کے طور پر چکھلواڑی سے انّا بھاو? ساٹھے مجسمہ اور نائیک چوک کی طرف جانے والی گاڑیوں کو چھترپتی شیواجی مہاراج مجسمہ، عدالت کے پچھلے حصے سے ہوتے ہوئے ہنگولی گیٹ انڈر برج کے راستے گوکل نگر کی جانب موڑا جائے گا۔
اسی طرح وزیرا?باد چوک – ا?ئی ٹی ا?ئی – نیا مونڈھا – مہادیو دال مل راستہ، مہادیو دال مل روڈ نمبر 26، شیواجی مہاراج مجسمہ – ریلوے اسٹیشن – ہنگولی گیٹ، بسویشور چوک تا لاتور پھاٹا اور لمبگاو?ں – بھوانی چوک – چھترپتی چوک راستے سے ٹریفک جاری رہے گی۔پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 24 اور 25 جنوری 2026 کو صبح 6 بجے سے رات 10 بجے کے دوران ٹریفک میں رکاوٹ سے بچنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ متبادل راستوں کا استعمال کریں اور انتظامیہ سے تعاون کریں