مریم ملٹی اسپیشلٹی ہاسپٹل ناندیڑ میں کامیاب پیچیدہ سرجری، خاتون کے پیٹ سے ساڑھے چار کلو کی گانٹھ نکالی گئی

ناندیڑ (نمائندہ):مریم ملٹی اسپیشلٹی ہاسپٹل، ناندیڑ میں ایک خاتون کی نہایت پیچیدہ سرجری کامیابی کے ساتھ انجام دی گئی، جس کے دوران خاتون کے پیٹ سے تقریباً ساڑھے چار کلو وزن کی بڑی گانٹھ (Mass) نکالی گئی۔ یہ آپریشن ناندیڑ کے معروف سرجن ڈاکٹر احسن زبیری نے اپنی ماہر ٹیم کے ہمراہ کامیابی سے مکمل کیا۔

سرجری کے دوران ڈاکٹر شاہد (ایم ایس) اور ڈاکٹر سمیر (ایم ایس) بھی بطور معاون سرجن موجود تھے۔ طبی ماہرین کے مطابق یہ آپریشن خاصی مہارت، تجربے اور ٹیم ورک کا متقاضی تھا، جسے ڈاکٹروں کی ٹیم نے بخوبی انجام دیا۔

آپریشن کے بعد خاتون کی طبیعت اطمینان بخش بتائی جا رہی ہے اور وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہی ہیں۔ خاتون اور ان کے اہل خانہ نے کامیاب علاج اور بہترین نگہداشت پر مریم ملٹی اسپیشلٹی ہاسپٹل کی انتظامیہ اور ڈاکٹرز کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
شہری حلقوں میں اس کامیاب سرجری پر خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے اور مریم ملٹی اسپیشلٹی ہاسپٹل کو جدید طبی سہولیات اور ماہر ڈاکٹروں کی وجہ سے سراہا جا رہا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading