ہندو مہاسبھا لیڈر کملیش تیواری کا گولی مار کر قتل

لکھنو۔ ۱۸؍اکتوبر:(بی این ایس) اطلاعات کے مطابق لکھنو کے ناکا تھانہ علاقے میں ہندو مہاسبھا کے لیڈر کملیش تیواری کو بدمعاشوں نے دن دہاڑے گولی مار کر قتل کردیا ہے۔ بتایاجارہا ہے کہ کملیش تیواری کو اس کے دفتر میں ہی مارا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق واردات انجام دینے والے بدمعاش کملیش کو فون کرکے اس کے دفتر پہنچے، بدمعاشوں نے مٹھائی کے ڈبے میں کٹا اور چاقو لے کر پہنچے تھے وہاں ان لوگوں نے چائے بھی پی اس کے بعد ایک نے گلا ریت دیا اور دوسرے نے گولی مار دی۔

کملیش کو شدید زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایاگیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔ پولس نے تحقیقات شروع کردی ہے، پولس ٹیم سیل فون ڈیٹیل کے ساتھ ساتھ ملزمین کی تلاش میں مصروف ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ وہی کملیش تیواری ہے جس نے محمدﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کی تھی اور اس کےلیے سزا بھی پاچکا تھا۔

لکھنؤ کی ایک ویڈیو دیکھی ہے۔۔۔ زبردستی دوکانیں بند کرائی جارہی ہیں ۔۔۔ مسلم دوکاندار کو دیکھ کر شرپسند گالیاں بھی دے رہے ہیں اور سامان کو ٹھوکریں بھی مار رہے ہیں ۔۔۔ اس لئے خاموشی بہت ضروری ہے۔۔۔ پولس نے کہا ہے کہ یہ ذاتی رنجش کا معاملہ لگتا ہے۔۔۔ مارنے والا بھی انہی میں سے ہے۔۔۔ اس لئے جذباتی پوسٹ لکھ کر اپنے سر لینے کی حماقت نہ کریں ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading