ہندوستان کے 200 ، 500 اور 2000 روپے کے نوٹ پراس ملک نے لگائی پابندی

کھٹمنڈو:8 نومبر 2016 کو ہندوستانی حکومت نے ملک میں 500-1000 روپے کے پرانے نوٹوں کا چلن بند کردیا تھا ، لیکن اب نیپال نے بھی ہندوستانی نوٹوں کے چلن پر روک لگادی ہے۔ نیپالی حکومت نے 100 سے زیادہ کے ہندوستانی نوٹوں کے چلن پر روک لگادی ہے۔ نیپال کے اہم اخبار کاٹھمنڈو پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے فوری طور پر اس فیصلہ کو نافذ کرنے کا حکم دیا ہے۔نیپال کے وزیر اطلاعات و نشریات گوکل پرساد بسکوٹہ کے مطابق حکومت نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ 100 سے زیادہ کے یعنی 200 ، 500 اور 2000 روپے کے نوٹوں کو نہ رکھیں۔ صرف 100 روپے کے ہندوستانی نوٹوں کو ہی نیپال میں کاروبار و دیگر چیزوں کیلئے قبول کیا جاسکے گا۔بتادیں کہ نیپال میں 200 اور 500 روپے کے نوٹوں کا بڑے پیمانے پر استعمال ہوتا ہے۔ نومبر 2016 میں ہندوستانی حکومت کی جانب سے 500 اور ایک ہزار روپے کے پرانے نوٹوں کا چلن بند کرنے کے بعد نیپال میں اب بھی پرانی ہندوستانی کرنسی کے اربوں روپے پھنسے ہوئے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading