پاکستان کو سال 2020 کے ایشیا کپ کی میزبانی

دبئی۔14۔دسمبر ۔سال 2020 کے ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو دی گئی ہے ۔میزبانی پاکستان کو دینے کا فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں کیا گیا ۔ البتہ میچز کہاں کہاں ہوں گے ، اس کا فیصلہ ٹورنامنٹ سے کچھ عرصہ پہلے کیا جائے گا۔ایشیا کپ ستمبر 2020 میں منعقد کیا جائے گا اور اس مرتبہ ایشیا کپ ٹی ٹوینٹی فارمیٹ پر کھیلا جائے گا۔یوں تو پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کو ایشیا کپ کی میزبانی مل گئی ہے ، لیکن اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ یہ میچ بھی پاکستان میں ہی ہوں گے ۔ ہوسکتا ہے کہ اس ٹورنامنٹ کا انعقاد یو اے ای میں کیا جائے ۔ دراصل گزشتہ کچھ سال سے پاکستان کے سبھی گھریلو نٹرنیشنل میچز یو اے ای میں ہی ہورہے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق اگر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان رشتے بہتر نہیں ہوتے ہیں تو پھر ایشیا کپ یو اے ای میں ہی ہوگا ۔ یعنی یہ مسلسل دوسری مرتبہ ہوگا جب یو اے ای ایشیا کپ کی میزبانی کرسکتا ہے ۔ اسی سال ستمبر میں ایشیا کپ کا انعقاد یو اے ای میں ہوا تھا ۔ خیال رہے کہ ستمبر میں ہوئے ایشیا کپ کی میزبانی ہندوستان کو ملی تھی ، لیکن پاکستان کے یہاں نہ آنے کی وجہ سے بی سی سی آئی نے ٹورنامنٹ یو اے ای میں کروایا تھا

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading