ہندوستان کو ’ہندو راشٹر‘ نہیں بننے دیں گے: اویسی

تھانے: آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ’’ ہندوستان ہندوراشٹر نہیں ہے اور ہم اسے نہیں بننے دیں گے۔‘‘ اسد الدین اویسی پارٹی کے امیدوار کے حق میں یہاں انتخابی تقریر کررہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ آپ ہندوستان کو ایک ہی رنگ میں رنگنا چاہتے ہیں لیکن ہم ہندوستان کو مختلف رنگوں میں دیکھنا چاہتے ہیں اور ہندوستان کی یہی خوبصورتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت، تکثیریت اور گنگا جمنا ندیوں کی وجہ سے ہی ہندوستان ہندوستان ہے۔ پورے ملک میں ایسا کوئی ملک نہیں ہے جسے ہم ہندوستان کہتے ہیں۔

راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا تھا کہ جب یہودیوں پر حملہ ہوا تو وہ لوگ ہندوستان آئے، اس کے علاوہ اگر دنیا میں کہیں بھی مسلمان خوش ہے تو وہ ہندوستان کیونکہ یہ ایک ہندو راشٹر ہے۔

اویسی نے کہا کہ وہ آر ایس ایس کے ذمہ دار لوگوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ ہم یہاں آپ کے رحم سے نہیں رہ رہے ہیں اگر آپ ہمارے سکھ اور دکھ کے بارے میں سوچتے ہیں تو آپ کو اور ہمیں دیکھنا ہوگا کہ ہمارے آئین نے ہمیں کیا دیا ہے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading