الیکشن کمیشن کی اجازت سے ہی چھاپہ ماری کرے حکومت، کانگریس کا مطالبہ

نئی دہلی: کانگریس نے الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے کہ حکومت انتخابی فوائد کے لئے انکم ٹیکس محکمہ کا استعمال کر رہی ہے اور غلط طریقے سے چھاپے مارے جا رہے ہیں لہذا انتخابات ختم ہونے تک کمیشن کی اجازت لینے کے بعد ہی چھاپہ مارنے کی کارروائی ہو۔

کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے منگل کو کمیشن سے ملاقات کے بعد الیکشن ہاوس کے باہر صحافیوں سے کہا کہ مہاراشٹر اور ہریانہ اسمبلی انتخابات کے درمیان حکومت نےسنٹرل بورڈ آف ڈائرکٹ ٹیکسز ( سی بی ڈی ٹی) کا غلط استعمال کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے دفتر میں اکاؤنٹ کام دیکھنے والے ملازمین کے گھروں میں گھس کر چھاپہ ماری کی ہے۔

تصویر یو این آئی

انہوں نے ان چھاپہ ماری کو غیر قانونی بتایا اور کہا کہ سي بي ڈي ٹي ملازمین جمعہ کی شام چھ بجے سے اتوار کی شام تک ان کے گھروں پر ڈٹے رہے۔ چھاپہ کے سلسلے میں نہ کوئی وارنٹ دیا گیا اور نہ کوئی دستاویزات دیا گیا۔ یہ چھاپےماری کیرالہ سے لے کر کانپور اور دہلی میں کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہی ہے جو جمہوریت کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔

تصویر یو این آئی

کانگریس لیڈر نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر پر زور دیا گیا ہے کہ چھاپہ ماری کی کارروائی پر تب تک روک لگنی چاہئے جب تک انتخابی عمل چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کو چھاپہ ماری ہی کرنی ہے تو اس کے لئے وہ پہلے کمیشن سے اجازت لے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading