ہندوستان میں ابھی نہیں رکنے والا کورونا کا قہر، اکتوبر میں ہوگا عروج

ہندوستان میں جس تیزی کے ساتھ کورونا کے معاملے بڑھ رہے ہیں اس سے لوگ بری طرح خوفزدہ ہیں۔ سبھی کے ذہن میں یہ سوال ہے کہ آخر کب تک کورونا کا قہر یوں ہی چلتا رہے گا۔ اس سلسلے میں آئی سی ایم آر (انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ) کا ایک نیا مطالعہ سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کورونا اکتوبر مہینے کے شروع میں اپنے عروج پر ہوگا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک گیر لاک ڈاؤن کے سبب ہندوستان میں کورونا انفیکشن کےعروج پر پہنچنے کی مدت 34 سے 76 دن آگے شفٹ ہو گئی ہے۔ گویا کہ اگر لاک ڈاؤن نہیں ہوتا تو ملک میں کورونا کے معاملے جولائی کے وسط میں عروج پر ہوتے۔

ہندی نیوز پورٹل ’جن ستّا‘ میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق یہ مطالعہ آئی سی ایم آر نے پی جی آئی چنڈی گڑھ اور نیشنل کووڈ-19 ٹاسک فورس، آپریشن ریسرچ گروپ کے ساتھ مل کر کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں لاک ڈاؤن کے بعد جب سے اکونومی کو پھر سے شروع کرنے کی کوششیں ہو رہی ہے، تب سے ممبئی، دہلی اور چنئی میں کورونا کے معاملوں میں تیزی آئی ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading