کجریوال نے لاک ڈاؤن کی قیاس آرائیوں کو خارج کیا

نئی دہلی، 15 جون (یو این آئي) دہلی میں کورونا وائرس کی بے قابو صورتحال کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی قیاس آرائیوں کو وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پیر کے روز خارج کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئي تجویز نہیں ہے۔
دارالحکومت میں، جون کے مہینے کے دوران کورونا وائرس کے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ قومی راجدھانی میں گزشتہ تین دنوں سے روزانہ دو ہزار سے زیادہ معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔ اتوار کے روز ریکارڈ 2224 مریضوں کی تصدیق کی گئی اور متاثرہ افراد کی کل تعداد 41112 تک پہنچ گئی۔کرونا کی ہولناک صورتحال کو دیکھ کر لوگوں نے ایک بار پھر لاک ڈاؤن کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع کردی تھیں۔ گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر بھی اس سلسلے میں بہت سارے فرضی پیغامات چل رہے تھے، جن میں 18 جون سے دہلی-این سی آر کے اندر مکمل تالا بندی کی بات کی گئی تھی۔مسٹر کیجریوال نے ان قیاس آرائیوں کو روکنے کے لئے کہا کہ دہلی میں پھر سے لاک ڈاؤن کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading