ناندیڑ 16۔جون۔(ورق تازہ نیوز)آج رات تقریبا بارہ بجے کے بعد ناندیڑ کے کورونا وائرس کے مشتبہ 118افراد کی رپورٹ موصول ہوئی جس میں 4افراد پازیٹیو پائے گئے ۔ان سبھی کا تعلق مکھیڑ کے پاکھنڈنی گاؤں سے ہے۔
ان چار مریضوں میں ایک خاتون عمر 50 سال اور تین افراد مرد ہیں جن کی عمریں 30 .11 اور 38 سال ہے۔ یہ سبھی مکھیڑ تعلقہ کے وٹھل واڑی میں کل ملے پازیٹیو مریضوں کے قریبی ہیں۔ اب ضلع میں 266 مریض ہوگئے ہیں۔