ہندوستانی لڑکی سے نکاح پر پاکستانی کرکٹر حسن علی کا اہم بیان

اسلام آباد ۔پاکستان کے تیز گیند بازحسن علی عالمی کپ میں توکچھ خاص کارکردگی نہیں کرپائے، لیکن منگل کو ان کا نام ہندوستان اورپاکستان دونوں ممالک میں چھایا رہا۔ دراصل میڈیا میں خبریں آئیں کہ حسن علی ہندوستان کی شامیہ آرزوسے شادی کرنے والے ہیں، لیکن اب حسن علی اس خبرکو غلط بتارہے ہیں۔ حسن علی نے پاکستانی نیوز چینل جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ہندوستانی لڑکی کے ساتھ شادی طے نہیں ہوئی ہے۔ حسن علی کے مطابق ابھی تک دونوں خاندان ملے ہی نہیں ہے توشادی کیسے ہوگی۔

بھلے ہی حسن علی ہندوستان کی شامیہ آرزو سے نکاح طے نہ ہونے کی بات کررہے ہوں، لیکن میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نکاح آئندہ یعنی 20 اگست کو ہوگا۔ ہریانہ کے نوح کی رہنے والی شامیہ آرزو ایئرعمارات میں فلائٹ انجینئرہیں۔ پاکستان کے پنجاب صوبہ میں پیدا ہونے والے حسن علی اورنوح کے چندینی کی رہنے والی شامیہ آرزو کا نکاح دبئی کے ایٹلانٹس پام زبیرا پارک ہوٹل میں ہوگا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading