ہندوستانی عازمین حج کو سعودی عرب کا تحفہ

جدہ:(ایجنسیز)ہندوستان اور سعودی عربیہ کے درمیان مکہ روڈ پہل کوہندوستان میں اگلے سال سے نافذ کرنے پربات چیت جاری ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت عازمین حج کوبہترسہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ان سہولیات میں امیگریشن سے متعلق لوازمات کوپورا کرنے میں آسانی پیدا کرنا ہے۔ اس طرح سے زائرین کسٹم، پاسپورٹ اورسامان کی ساری لوازمات ہندوستان میں ہی پورا کرپائیں گے اورسعودی عرب پہنچنے پروہ بنا رکاوٹ وہ ہوٹل کےلئےروانہ ہو پائیں گے۔سعودی عرب کے سفیرڈاکٹرسعود بن محمد الساطی نےنیوز 18 سے خاص بات چیت کے دوران ان باتوں کی جانکاری دی۔ مکہ روڈ پروجیکٹ کے تحت فی الحال یہ سہولیات پاکستان، ملیشیا، بنگلہ دیش اورانڈونیشیا کے زائرین کوحاصل ہیں۔ ڈاکٹرسعود بن محمد الساطی نےمزید کہا اس پروگرام کے سلسلے میں حکومت ہند کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے اورامید ہے کہ اگلے سال سے یہ ہندوستان میں بھی شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکام اور ہندوستانی افسران کے درمیان پچھلے دنوں اس موضوع پر مثبت بات چیت ہوئی ہے۔مکہ روڈ انیشی ایٹیو کی تفصیل بتاتے ہوئے ڈاکٹر الساطی نےکہا کہ اس پروگرام کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے حجازمقدس جانے والےعازمین کوان کے اپنے ملکوں ہی میں ہوائی اڈوں پرای ویزے جاری کئےجاتے ہیں اورسعودی عرب میں آمد سے قبل ہی ان کے داخلےاوردیگرانتظامات کوحتمی شکل دی جاتی ہےتا کہ انھیں جدہ یا مدینہ ہوائی اڈے پرکسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اوروہ بلاتاخیراوربلا رکاوٹ اپنی جائے قیام منتقل ہوسکیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading